پشاور میں احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
مظاہرین نے احتجاج کے دوران سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا، پولیس کا شناخت کے بعد گرفتاریوں کا عندیہ
عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف خیبرپختونخوا میں احتجاج کے دوران سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے خیبر روڈ پر سرکاری گاڑی کو نشانہ بنانے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا۔ جس کے لیے بی آر ٹی اسٹیشنز ، پی سی ہوٹل ، ضلعی کچہری کے کیمروں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز لی جائیں گیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں احتجاج ختم کردیے
پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ویڈیوز میں نظر آنے والے مظاہرین جنہوں نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، ایسے مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری جن کو شناخت کے بعد گرفتار کیا جائے گا۔