اہم تعیناتی سے قبل عمران خان پرحملہ سنگین سازش کی کڑی ہے شیخ رشید

عمران خان پر حملہ کرنے والے ایک سے زیادہ اور منظم سازش کے آلہ کار تھے، شیخ رشید


ویب ڈیسک November 04, 2022
پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہوگئی ہے، شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اہم تعیناتی سے قبل پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر حملہ سنگین ترین سازش کی کڑی ہے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ غیر ملکی اور مقامی سازش ہے۔ایک ملزم سے فوری بیان دلوانا اور باقیوں کو فرار کروانا سوالیہ نشان ہے۔ عمران خان پرحملہ کرنےوالے ایک سے زیادہ اور منظم سازش کےآلہ کار تھے۔اگر عمران خان کو کچھ ہوجاتا تو پاکستان ہی نہیں خطےکی سیاست بھی بدل جاتی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سیاسی طور پر دفن ہوگئی ہے۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا حق لیں گے۔اسلام آبادکو گونتا موبےجیل بنادیاگیاہے۔جو جیل ہمارے لیے کل بنائی ہے اس میں انہوں نےاور 77 وزرا نے رہنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں