ٹی20 ورلڈکپ 2022 آئرش بولر نے ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹرک بناڈالی

انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے میچ میں سرانجام دیا


ویب ڈیسک November 04, 2022
انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لیںڈ کے میچ میں سرانجام دیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹورنامنٹ کی دوسری ہیٹرک بناڈالی۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے میچ کے 19 ویں اوور میں آئرلینڈ کے فاسٹ بولر جوش لٹل نے کیوی کپتان کپتان کین ولیمسن، جیمز نیشم اور مچل سینٹنر کی وکٹیں لے کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

قبل ازیں میگا ایونٹ میں پہلی ہیٹرک متحدہ عرب امارات کے بولر کارتک میپن سری لنکا کے خلاف بنائی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ 2022؛ یو اے ای کے بالر نے پہلی ہیٹرک بناڈالی

ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے پہلی ہیٹرک کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی نے کی تھی، انہوں نے 2007 کے پہلے ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ جوش لٹل آئرلینڈ کی جانب سے ٹی20 ورلڈکپ میں ہیٹرک بنانے والے واحد بالر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں