پی ٹی آئی منحرف ارکان کی ڈی سیٹنگ فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپیل کی سماعت کرے گا


ویب ڈیسک November 04, 2022
منحرف ارکان الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا:فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی ڈی سیٹنگ فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 9 نومبر کو اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس پر پی ٹی آئی کے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔ منحرف ارکان نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں