سیاست دانوں اورادارے کے سینئر افسر کا نام لے کرواقعہ کا رخ موڑا جا رہاہے خواجہ آصف

رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں ملے گا، خواجہ آصف


ویب ڈیسک November 04, 2022
کل کا واقعہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے ، خواجہ آصف:فوٹو:فائل

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کا رخ سیاست دانوں اور ادارے کے سینئر افسر کا نام لے کر موڑا جا رہا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں ملے گا۔ اس ساری چیز کو سبوتاژ کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کل کا واقعہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔ ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ اس واقعہ کے بعد پاکستان کا کیا بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کے واقعے کے پیچھے اگر کوئی سازش ہے تو اسے سامنے لایا جائے۔ اس مسئلے کو سیاسی رنگ دیا گیا تو اس قسم کے معاملات تاریخ میں دفن ہوچکے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے بار بار کہا کہ مجھے خون نظر آرہا ہے۔ آج پنجاب کے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان کے خلاف یہ واقعہ ہوا۔ لاشیں گری ہیں۔ اللہ نے عمران خان کو بچایا اللہ انہیں محفوظ رکھے۔

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔ حملے پر سیاست کے بجائے مجرموں کے پیچھے جانا چاہیے۔انہوں نے وزیر اعظم،رانا ثنااللہ اور ایک ادارے کے افسر کو ملزم بنا دیا۔ پرسوں تک کہہ رہے تھے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔ اس واردات کو استمعال کرکے کسی ادارے کو بدنام کرنیکی مذمت کرتا ہوں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |