یوکرین جنگ روس کا دنیا بھر کو ترسیلِ اناج کے معاہدے کی بحالی کا اعلان

روس نے 5 روز قبل یوکرین پر جارحیت کا الزام عائد کرتے ہوئے اناج معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا


ویب ڈیسک November 04, 2022
یوکیرن پر بمباری کا الزام عائد کرکے روس اناج معاہدے سے دستبراد ہوگیا تھا، فوٹو: فائل

روس نے ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں طے پانے والے اناج کی دنیا بھر کو فراہمی کے معاہدے کی بحالی کا اعلان کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے 5 روز قبل یوکرین پر بحیرہ اسود پر بمباری کا الزام عائد کرتے ہوئے اناج معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہد ترک صدر طیب اردوان اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان طے پایا تھا۔

یہ خبر پڑھیں : یوکرین پر بمباری کا الزام؛ روس نے دنیا بھر میں اناج کی سپلائی روک دی

معاہدے کے تحت یوکرین اور روس سے دنیا کو اناج کی فراہمی کے راستے کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا اور اس راہداری پر فریقین نے حملہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مہنگائی میں کمی کیلئے روسی اجناس کا عالمی منڈیوں تک پہنچنا ضروری ہے، اقوام متحدہ

روس کی جانب سے اس معاہدے پر پیچھے ہٹنے کے باعث عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا اور اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں نے دنیا بھی اناج کے فقدان سے خبردار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : روس جنگ کے بعد پہلی بار یوکرین سے اناج کی کھیپ روانہ

روس نے کہا ہے کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں اناج راہداری کو نشانہ نہ بنانے کی تحریری ضمانت دی ہے اس لیے معاہدہ میں واپسی کا اعلان کر رہے ہیں۔ امریکا نے روس کی اناج معاہدے میں واپسی کا خیر مقدم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں