ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس منجمد کر دئیے
میشا شفیع نے سال 2015 میں پراپرٹی خریدی مگر ایف بی آر کو ظاہر نہیں کی
ایف بی آر نے پراپرٹی چُھپانے پر گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس منجمد کر دئیے۔
رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گلوکارہ نے 2015 میں پراپرٹی خریدی تھی مگر ایف بی آر سے اس کا ریکارڈ چھپایا جس پر ادارے نے ان پر انکم ٹیکس عائد کیا تھا جس کی ادائیگی نہ کرنے پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔
ایف بی آر نے گلوکارہ میشا شفیع کے بینک اکاونٹس سے تین لاکھ 27 ہزار 158 روپے کی ریکوری کر لی۔ میشا شفیع کے ذمے انکم ٹیکس سال 2015 کے ٹوٹل 21 لاکھ 42 ہزار 875 روپے واجب الادا تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میشا شفیع کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ بنانے کی استدعا
یاد رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع کو سال 2015 میں پراپرٹی چھپانے پر انکم ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔