امریکا جلد ایف16 طیارے فراہم کرے گا ترکیہ

امریکا 40 عدد ایف سولہ طیارے فرایم کرے گا اور 80 جنگی طیاروں کی ماڈرنائزیشن کرے گا


ویب ڈیسک November 04, 2022
امریکا ترکیہ کے 80جنگی طیاروں کی ماڈرنائزیشن بھی کرے گا، فوٹو: فائل

ترک صدر طیب اردوان کے ترجمان ابراہیم قالن نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا جلد ایف 16 لڑاکا طیاروں کے فروخت کی منظوری دیدے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا سے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی فراہمی کا عمل دو ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ اب تک تمام معاملات درست طریقے سے چل رہے ہیں۔

ترجمان ابراہیم قالن نے مزید کہا کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کی مخلصانہ کوششیں ثمر لے آئیں گی۔

ترکیہ نے 40 عدد ''ایف 16'' لڑاکا طیارے اور اپنے موجودہ 80 جنگی طیاروں کے ماڈرنائزیشن کٹس کی خریداری کے لیے گزشتہ برس امریکا سے درخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے دفاعی میزائل سسٹم نظام خریدنے پر ترکیہ کے ساتھ طے پانے والے ایف-16 طیاروں کی فراہمی، تربیت اور جدت کے معاہدے پر عمل درآمد سے انکار کردیا تھا۔

تاہم امریکا کی نئی حکومت نے دوبارہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ترکیہ سے گفت و شنید شروع کی اور دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر بات بنتی نظر آرہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں