ایف آئی اے نے جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کیں اور اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دیں، ایف آئی اے


November 04, 2022
فوٹو ایکسپریس

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کے دوران جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو حیدرآباد سے گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم قدیر الحسن کو گرفتار کرلیا۔

ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم شکایت کنندہ کے گھر والوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث تھا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں