عمران خان پر حملے کیخلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان نے احتجاج بھی کیا


ویب ڈیسک November 04, 2022
فوٹو فائل

عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے خلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کنٹینر پر فائرنگ کے خلاف ژوب، دکی، چاغی اور نوشکی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی، اس دوران تمام بازار، شاپنگ مالز اور دکانیں بند رہیں۔

ہڑتال کے باعث مذکورہ علاقوں میں ٹریفک معمول سے کم رہا جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان پر حملے کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج، فیض آباد میں ہنگامہ آرائی

علاوہ ازیں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان نے احتجاج کیا اور ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا اس کے علاوہ مظاہرین نے شہباز شریف، وزیر داخلہ سمیت تین لوگوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں