ایف آئی آر میں تین اہم شخصیات کے ناموں پر پی ٹی آئی اور پرویز الہیٰ میں ڈیڈ لاک
پی ٹی آئی قیادت ایف آئی آر میں تین نام درج کروانے پر بضد ہیں، وزیراعلیٰ قانونی مقدمہ اندراج کروانا چاہتے ہیں، ذرائع
وزیرآباد میں لانگ مارچ اور عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرانے کے معاملے پر پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ پنجاب میں اتفاق نہ ہوسکا جس کے باعث مقدمہ درج نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان پر حملے کے واقعہ کی ایف آئی آر تاحال درج نہ ہو سکی، ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پرویز الہی اور پی ٹی آئی قیادت میں اتفاق نہ ہوسکا۔
چوہدری پرویز الہی نے ایف آئی آر میں نامزد کردہ تین ملزمان کے حوالے سے عمران خان سے چوبیس گھنٹے میں دو ملاقاتوں کے باوجود معاملہ طے نہ ہو سکا۔
مزید پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے میں رانا ثنا اور شہباز شریف کیخلاف مقدمہ درج کرایا جائے گا، پی ٹی آئی
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب واقعے کی قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں جبکہ پی ٹی آئی قیادت اعلان کے مطابق تین اہم شخصیات کے خلاف ایف آئی آر درج کرانا چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان سے دو ملاقاتوں کے بعد صوبائی وزراء کے ساتھ مشاورت کی تاہم مقدمہ اندراج کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔