تاجر کو اغوا کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

مزید 2 اغواکاروں انسپکٹرعامر اور اہلکار فاروق کوحراست میں لینے کی اطلاع


Staff Reporter March 27, 2014
ایس آئی یوجمشیدکوارٹربند، تمام اہلکار سی آئی اے سینٹر کی یونٹ میں طلب فوٹو: فائل

تاجروں کے اغوا میں ملوث اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں کے خلاف اینٹی وائلنٹ کرائم سیل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

واردات میں ملوث 2 اہلکاروں کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ انسپکٹر اور اہلکار کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں، تفصیلات کے مطابق کھارادر کے تاجروں کے اغوا میں ملوث اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ ایس آئی یو کے انسپکٹر چوہدری عامر، فاروق، ہیڈ کانسٹیبل نور الرحمن اور کانسٹیبل عامر کے خلاف گزشتہ روز اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی ) میں گزشتہ روز مقدمہ سب انسپکٹر غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، تاجروں کے اغوا کی واردات میں ملوث2 اہلکار موقع سے گرفتار ہوئے تھے جبکہ انسپکٹر محمد عامر اور اہلکار فاروق کو بعد حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں، رابطہ کرنے پر ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ نے بتایا کہ تاجروں شہباز اور فہیم کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں اغوا میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج ہوگئے ہیں ۔

بظاہر تو ملزمان کے خلاف تمام شواہد مضبوط ہیں، 4 دن میں ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہوجائے گی، جس کے بعد افسران و اہلکاروں کو معطل کرکے انھیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ جمشید کوارٹرز کے افسران اور اہلکاروں کے جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پولیس حکام نے یونٹ کو بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ ایس آئی یو جمشید کوارٹرز میں تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کو پرانا سی آئی اے سینٹر صدر میں قائم ایس آئی یو طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |