نیو یارک القاعدہ ترجمان سلیمان ابو غیث دہشت گردی کے مقدمے میں مجرم قرار دے دیا گیا

القاعدہ ترجمان کو امریکی شہریوں کوہلاک کرنیکی سازش کے الزام میں بقیہ زندگی جیل میں گزارنی پڑسکتی ہے


Net News March 27, 2014
القاعدہ ترجمان کو امریکی شہریوں کوہلاک کرنیکی سازش کے الزام میں بقیہ زندگی جیل میں گزارنی پڑسکتی ہے. فوٹو : فائل

نیویارک میں ایک عدالت نے اسامہ بن لادن کے داماد اورالقاعدہ کے ترجمان سلیمان ابوغیث کودہشت گردی کے مقدمے میں مجرم قراردیدیا۔ابوغیث کی سزاکا تعین ستمبرمیں ہوگا۔

القاعدہ ترجمان کو امریکی شہریوں کوہلاک کرنیکی سازش کے الزام میں بقیہ زندگی جیل میں گزارنی پڑسکتی ہے۔جیوری نے ابوغیث کو امریکی شہریوں کو ہلاک کرنے کی سازش کرنے،القاعدہ کی مددکرنے اورالقاعدہ کوتعاون مہیاکے جرم میں قصوروارقراردیا۔ نائن الیون کے بعد امریکی سرزمین پر القاعدہ کے کسی رہنماپر چلنے والے پہلامقدمہ ہے جس میں عدالت کسی فیصلے پر پہنچی۔کویت سے تعلق رکھنے والے اسلامی مبلغ ابوغیث کو 2013 میں اردن سے گرفتارکرکے امریکہ لایاگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |