عمران خان بڑا فراڈیہ ہے اسے چار گولیاں نہیں لگیں وزیرداخلہ
عمران خان بہت بڑا فراڈیہ اور جھوٹا انسان ہے، آزاد ڈاکٹرز بورڈ تشکیل دیا جائے، وزیر داخلہ
November 04, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اسے چار گولیاں نہیں لگیں۔
عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس (عمران خان) سے کوئی پوچھے کہ 18 قتل کا ثبوت کہاں ہے، انہوں نے چار سالہ اقتدار میں ہمارے خلاف مقدمات بنا کر تحقیقات کیوں نہیں کی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ اس کو چار فائر نہیں لگے، یہ بہت بڑا فراڈیہ اور جھوٹا انسان ہے، واقعے کی تحقیقات کے لیے آزاد ڈاکٹرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی بار ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اپنے اوپر حملے کا الزام وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر اعظم پر عائد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ ماڈل ٹاؤن کی روایت کو دہرانا چاہتے تھے کیونکہ انہیں خوف ہے کہ عوام ہمارا ساتھ کیوں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: لانگ مارچ ملتوی، تین لوگوں کے استعفے تک ملک گیر احتجاج جاری رہے گا، عمران خان
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین لوگوں نے سلمان تاثیر کی طرح مجھے توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا مگر اللہ نے زندگی دی۔ عمران خان نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ سمیت تین شخصیات کے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔