انگلینڈ کیلیے ورلڈکپ میں ’’آر یا پار‘‘ کا وقت آگیا

سیمی فائنل میں رسائی کیلیے آج سری لنکا پر فتح درکار،آسٹریلیا کے اخراج کا خدشہ


Sports Reporter November 05, 2022
سیمی فائنل میں رسائی کیلیے آج سری لنکا پر فتح درکار،آسٹریلیا کے اخراج کا خدشہ۔ فوٹو : فائل

انگلینڈ کیلیے ورلڈکپ میں ''آر یا پار'' کا وقت آگیا تاہم سیمی فائنل میں رسائی کے لیے آج سری لنکا پر لازمی فتح درکار ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ ون میں شامل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی،آسٹریلیا نے بھی گذشتہ روز افغانستان کو مات دے کر 7 پوائنٹس حاصل کرلیے مگر صرف4 رنز سے فتح کی وجہ سے ٹیم نیٹ رن ریٹ بہتر نہیں کرسکی۔

اب انگلینڈ کی سڈنی میں سری لنکا پر کسی مارجن سے فتح بھی سیمی فائنل تک رسائی کیلیے کافی ہوگی، اگر میچ بارش کی نذر ہو تو انگلینڈ کے پوائنٹس 6 رہ جائیں گے اور کینگروز کو پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ملے گا، انگلش ٹیم اس فیصلہ کن معرکے میں جیت کا عزم لیے میدان میں اترے گی۔

ٹاپ آرڈر میں جوز بٹلر اور الیکس ہیلز امیدوں کا محور ہوں گے، ڈیوڈ مالان، بین اسٹوکس،لیام لیون اسٹن، ہیری بروک اور معین علی میں سے کسی ایک کا بیٹ بھی چل گیا تو بڑا اسکور آسانی سے بن جائے گا،پیس بیٹری میں مارک ووڈ،کرس ووکس،سیم کرن حریف بیٹنگ لائن میں گہرے شگاف ڈال سکتے ہیں،اسپنر عادل راشد کا ساتھ دینے کیلیے لیام لیونگ اسٹن اور معین علی بھی موجود ہوں گے۔

سری لنکن بیٹنگ لائن میں تسلسل نہیں مگر کوشل مینڈس، پاتھم نسانکا کے بعد مڈل آرڈر بیٹرز دھنن جایا ڈی سلوا،چارتھ اسالنکا،بھانوجا راجا پکسا اور کپتان ڈاسن شناکا بھی چھکے چھڑاسکتے ہیں،کاسن راجیتھا،لاہیرو کمارا اور پرامود مدوشان پیس بولنگ سے رنز کا حصول مشکل بنانے کی کوشش کریں گے،وانندو ہسارنگا اور مہیش تھیکشانا کی گھومتی گیندوں کو کھیلنا آسان نہیں ہوگا۔

گزشتہ 7باہمی مقابلوں میں آئی لینڈرز ایک بھی نہیں جیت سکے، آخری فتح 2014میں حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں