مشرف کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور اسپتال کے عملے میں لڑائی

صورتحال خراب ہونے پر رینجرزاہلکاروں اور پولیس حکام نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا۔


Saleh Mughal March 27, 2014
صورتحال خراب ہونے پر رینجرزاہلکاروں اور پولیس حکام نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا۔ فوٹو: فائل

عسکری ادارہ امراض قلب میںزیرعلاج پرویز مشرف کی سیکیورٹی کیلیے تعینات پولیس اہلکاروں اور اسپتال عملے میں ہاتھا پائی ہوگئی، پولیس کواسپتال کے باہرکی سیکیورٹی سونپی گئی ہے۔

گزشتہ روز اسپتال کے تین ملازمین نے اس راستے سے گزرنے کی کوشش کی تو پولیس نے روک کر ڈیوٹی کارڈ دکھانے اوردوسرے راستے سے جانے کاکہا، اس پرہاتھا پائی ہوگئی اور رائفل چھیننے کی کوشش کے دوران سخی عباس نامی اہلکارکی وردی پھٹ گئی۔ صورتحال خراب ہونے پر رینجرزاہلکاروں اور پولیس حکام نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا۔ ایس ایچ او آراے بازار نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملی ہے، اسکی تفتیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں