شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی راہیں جدا ہونے کی افواہیں زور پکڑ گئیں

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے علیحدگی کی خبروں کی اب تک تصدیق یا تردید نہیں کی


ویب ڈیسک November 05, 2022
شعیب ملک نے بیٹے کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی

پاکستان کے کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہوں میں شدت آگئی۔

سوشل میڈیا پر کھیلوں کی دنیا کی اسٹار جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں جن میں کہا جا رہا ہے کہ دونوں مبینہ طورپر علیحدہ ہوگئے ہیں۔

شعیب ملک اورثانیہ مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی سالگرہ ایک ساتھ منائی۔ ثانیہ مرزا نے سالگرہ کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کیں لیکن شعیب ملک نے ایک تصویر اپنے مداحوں کے لیے شئیر کی۔ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پراذہان کے ساتھ ایک تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹے کے ساتھ گزارا وقت مشکل ترین لمحات میں مدد کرتا ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اب تک علیحدگی کی خبروں سے متعلق کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی جس کی پاکستانی میڈیا میں بھرپور کوریج کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں