سلمان خان جنسی ہراسگی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ساجد خان پربرس پڑے

سلمان خان نے ساجد خان کو منافق قرار دے دیا


ویب ڈیسک November 05, 2022
سلمان خان نے ساجد خان کوخبردار کیا کہ شو کی انتظامیہ جلد انہیں باہر نکال دے گی:فوٹو:فائل

بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان پروڈیوسر اور ڈائرکٹر ساجد خان پر برس پڑے۔

اداکار سلمان خان نے جنسی ہراسگی کا سامنا کرنے والے بالی وڈ ڈائرکٹر اور پروڈیوسر ساجد خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے منافق قرار دے دیا۔ ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس 16 کے میزبان سلمان خان نے شو میں شریک ساجد خان سے سوال کیا کہ آپ اس شو میں کیا کررہے ہیں۔ ساجد خان نے جواب دیا کہ میں جو کررہا ہوں وہ وقت آنے پر سامنے آئے گا۔

سلمان خان نے ساجد خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں منافق اور دہرا معیار رکھنے والا شخص قرار دیا۔ سلمان خان نے ساجد خان کو خبردار کیا کہ بہت جلد شو کی انتظامیہ اور ناظرین کے ووٹ انہیں شو سے باہر نکال دیں گے جس کی بنیادی وجہ ان کا رویہ ہوگا۔

ساجد خان کے خلاف متعدد خواتین نے جنسی طورپرہراساں کرنے اور زیادتی کی کوشش کی شکایات درج کرائی ہیں۔ ساجد خان کی بگ باس سیزن 16 میں شمولیت پربھی نتقید کرتے ہوئے انہیں باہر نکالنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم شو کی انتظامیہ نے یہ مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔