فیض آباد ہنگامہ آرائی اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمات درج

مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی، واصف قیوم سمیت 24 افراد کو نامزد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک November 05, 2022
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے (فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ اور عمران خان کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کے خلاف فیض آباد کے مقام پر ہنگامہ آرائی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں تین مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں 24 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں پی ٹی آئی رہنما علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی، واصف قیوم سمیت چودھری شعیب شامل ہیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

مقدمے میں درج کیا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہل کاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا اور ملزمان کے پتھراؤ سے 9 ایف سی، 5 پولیس ملازمین زخمی ہوئے ۔ واضح رہے کہ پولیس نےاحتجاج کرنے والے 30 افراد کو گرفتار کر رکھا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔