لاہور 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

ملزم نے متاثرہ بچی کے گھر والوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر زیادتی کی، مقدمہ درج


ویب ڈیسک November 05, 2022
ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، پولیس (فوٹو فائل)

صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس کے آپریشن ونگ نے 15کی کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کے ملزم مختیار کو 4 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کاہنہ رانا حمید کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے متاثرہ بچی کے گھر والوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر زیادتی کی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ خواتین سے زیادتی اور انہیں ہراساں کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔