پاک چین دوستی میں خلل ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی وزیراعظم

پاک چین دوستی ناقابل تسخیر ہے۔ سی پیک سے پاکستان سمیت خطے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا


ویب ڈیسک November 05, 2022
دورۂ چین کی دعوت میرے لیے باعث عزت ہے، وزیراعظم (فوٹو فائل)

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی میں خلل ڈالنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

چائنا گلوبل ٹیلی وژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورۂ چین کی دعوت میرے لیے باعث عزت ہے۔ دونوں ممالک سی پیک اور بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ مشاورت کے عمل کو تیز کریں گے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ناقابل تسخیرہے۔سی پیک سےپاکستان سمیت خطےمیں سرمایہ کاری کوفروغ ملےگا۔ پاک چین دوستی میں خلل ڈالنےکی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستان مشاورت کےعمل کوتیزکریں گے۔ چینی قیادت نےہمیشہ بہتری کی بات کی ہے۔ عسکری لحاظ سےچین بہت مضبوط اور محتاط ہے۔ چین کی راہ میں روڑےاٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں