امریکی فوجی سامان پاکستان کو نہیں دیں گے نیٹو
اگرافغان فوج امریکی سازوسامان کواستعمال کرنے کی توانائی رکھتی ہے تو اسے یہ فوجی سازوسامان دیدیا جائیگا، نیٹو
افغانستان میں نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی سازوسامان پاکستان کو نہیں دیاجائیگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیٹو کے کمانڈزان چیف جنرل ڈین فورڈ نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں ان خبروں کی تردید کی کہ امریکی فوجی سازوسامان پاکستانی فوج کے حوالے کیاجائیگا۔ انھوں نے کہاکہ اگرافغان فوج امریکی سازوسامان کواستعمال کرنے کی توانائی رکھتی ہے تو اسے یہ فوجی سازوسامان دیدیا جائیگا بصورت دیگر امریکا واپس بھیج دیا جائیگا۔
ادھربھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ ان کا ملک تمام ترکوششیں کریگا کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیار پاکستان کوفروخت نہ کیے جائیں کیونکہ پاکستان ان ہتھیاروں کو دہشتگردی کیخلاف نہیں بلکہ بھارت کیخلاف استعمال کریگا۔