نیٹ فلکس نے اشتہارات والے سستے پیکجز متعارف کرادیے

کم قیمت پیکجز کو متعارف کروانے کا اہم مقصد صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے

فوٹو: فائل

عالمی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے باضابطہ طور پر ایڈورٹائزمنٹ سپورٹ سروس کا آغاز کردیا۔

نیٹ فلکس نے اشتہارات کے ساتھ سبسکرپشن کا آغاز کردیا ہے جس کی بدولت صارفین اب کم قیمت میں سروس حاصل کر سکیں گے۔

صارفین اب صرف 6.99 ڈالرز میں اسٹریمنگ سروس کے سستے پیکجز حاصل کرسکتے ہیں لیکن ان پیکجز میں کچھ فلمیں اور ٹی وی سیریز دستیاب نہیں ہوں گی۔


اشتہارات پر مبنی یہ پیکج ابتدائی طور پر صرف 12 ممالک میں دستیاب ہے جس میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

کم قیمت پیکجز کو متعارف کروانے کا اہم مقصد صارفین کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے کیوں کہ نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد لگاتار گزشتہ دو سہ ماہیوں سے کم ہورہی ہے۔

اسٹریمنگ سروس کو رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً دو لاکھ سبسکرائبرز اور دوسری سہ ماہی میں تقریباً دس لاکھ صارفین کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Load Next Story