افتخارچوہدری کوبلٹ پروف گاڑی دینے کافیصلہ چیلنج

سابق چیف جسٹس ججزپنشن آرڈر 1997 کے تحت صرف پنشن ملنے کے حقدار ہیںِ،درخواستگزار


Numainda Express March 27, 2014
سابق چیف جسٹس ججزپنشن آرڈر 1997 کے تحت صرف پنشن ملنے کے حقدار ہیںِ،درخواستگزار . فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کوبلٹ پروف گاڑی دینے کے بارے میں اسلام آبادہائی کورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔

فیصلے کے خلاف ریاض حنیف راہی نے گزشتہ روزایک اپیل پٹیشن دائر کی ہے جس میں موقف اختیارکیا گیاہے کہ سابق چیف جسٹس ججزپنشن آرڈر 1997 کے تحت صرف پنشن ملنے کے حقدار ہیں۔ اس سے زیادہ مراعات دیناامتیازی سلوک ہے جوآئین کی شق25 کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں کہا گیاہے کہ ہائی کورٹ نے اس بارے میں ان کی درخواست اس بنیادپر مستردکی کہ تیسراآدمی پٹیشن دائرکرنے کامجاز نہیں کیونکہ درخواست گزارکا کوئی حق متاثرنہیں ہوتاجبکہ ایک تیسرے آدمی کی درخواست پرسابق چیف جسٹس کوبلٹ پروف گاڑی دینے کا فیصلہ صادرکر دیاگیا۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ اگرتیسرے آدمی کی درخواست پرسابق چیف جسٹس کوگاڑی دی جا سکتی ہے توان کی درخواست بھی قابل سما عت ہے۔ عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ درخواست اپیل میں تبدیل کرکے گاڑی دینے کافیصلہ کالعدم کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔