سوشل میڈیا پر موجود سینیٹراعظم سواتی کی ویڈیو جعلی ہے ایف آئی اے

ایف آئی اے نے سول میڈیا پر موجود سینیٹر اعظم سواتی وڈیو کا فرانزک تجزیہ مکمل کرلیا


ویب ڈیسک November 05, 2022
فوٹو: فائل

ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر موجود سینیٹر اعظم سواتی کی وڈیو کا فرانزک تجزیہ مکمل کرنے کے بعد ویڈیو کو جعلی قرار دیدیا ہے۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کاکہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق وڈیو کا فریم ٹو فریم فرانزک تجزیہ کیا،مختلف وڈیو کلپس کو جوڑ کر ایک کلپ بنایا گیا،ویڈیو میں موجود چہروں کو فوٹو شاپ کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس میں الزامات کی مفصل تفتیش کی ضرورت ہے،سینیٹر اعظم سواتی مکمل تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں شکایات درج کرائیں اور وجوہات بتائیں جس کے تحت وہ یہ سمجھتے ہیں کہ وڈیو اصلی ہے۔

مزید پڑھیں:میری اور بیوی کی ذاتی ویڈیوز نامعلوم نمبر سے بھیجی گئیں، اعظم سواتی

ایف آئی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں وڈیو جعلی، ڈیپ فیک ٹولز کا استعمال کرکے تیار کی گئی، قابل احترام سینیٹر کی عزت کو اچھالا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں