کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہوچکا ہے،محکمہ موسمیات
شہر میں پیر سے منگل تک گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی ودرمیانی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات پیش گوئی کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہوچکا ہے۔جس کے اثرات 7 نومبر تک بالائی سندھ اور بلوچستان تک پھیلنے کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ 7 نومبر کی شام سے 8 نومبر تک کراچی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی و درمیانی بارش متوقع ہے۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی ہلکی و درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ریکارڈ ہوا،اتوار کو مطلع جزوی ابرآلود اور صبح کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔