فیملی کورٹ کی فیروزخان کو ماہانہ آمدنی کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت

فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر عدالت میں سماعت ہوئی


کورٹ رپورٹر November 05, 2022
فوٹو: فائل

کراچی فیملی کورٹ شرقی نے اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر بچوں کے تعلیمی اور علاج و معالجے کے اخراجات اور اداکار کی ماہانہ آمدنی کی تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

سٹی کورٹ میں فیملی عدالت شرقی کے روبرو فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

فیروز خان کے وکیل فائق جاگیرانی ایڈووکیٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا کہ ان کے موکل بچوں کا 20 ہزار روپے ماہانہ خرچ دینے کو تیار ہیں اور بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج و معالجہ کی رسیدیں عدالت میں جمع کرائی جائیں۔

سابقہ اہلیہ کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا کہ فیروز خان کو اگر کوئی نقصان ہوا ہے تو دستاویزی ثبوت جمع کرائیں۔ علیحدہ سے رہائش کا بندوست کیا جائے اور بچوں کے والد اگر وہاں ملنا چاہیں تو مل سکتے ہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کردی۔

فیروز خان کے وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم سچ لیکر سامنے آئیں گے، پیسے کی ڈیمانڈ کی گئی اور نا دینے پر ڈومیسٹک وائلنس کا کیس بنانے کی دھمکی دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |