وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا
سی سی پی او لاہور اپنے فرائض بہتر سرانجام دے رہے ہیں, ہم وفاق کے احکامات کو نہیں مانتے، ترجمان پنجاب حکومت
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق مزید احکامات کے آنے تک غلام محمد ڈوگر کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور گزشتہ روز گورنر ہاؤس کو سیکورٹی دینے میں مکمل ناکام رہے۔
وفاقی حکومت کی طرف سے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر پولیس کو سیاسی بنانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کو واپس دینے سے انکار
ترجمان پنجاب حکومت نے وفاق کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور ہم وفاقی حکومت کے احکامات کو نہیں مانتے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو معطل کیے جانے پر بڑوں نے سر جوڑ لیے ہیں۔