مصری فوج کے سربراہ عبدالفتاح السیسی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے عہدے سے مستعفیٰ

ملک کو ’خوف سے آزاد‘ کرنا چاہتا ہوں اس سلسلے میں آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لوں گا،عبدالفتاح السیسی کا اعلان


ویب ڈیسک March 27, 2014
عبدالفتاح السیسی نے ہی مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹا تھا فوٹو: فائل

لاہور: مصر کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مصر کو 'دہشت گردوں' سے خطرہ ہے، وہ ملک کو 'خوف سے آزاد' کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گےجس کے لئے وہ ملک کے فوج کی سربراہی اور وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب مصر کی فوج کی سپریم کونسل نے لیفٹیننٹ جنرل صدقی صبحی کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر فیلڈ مارشل السیسی کی جگہ آرمی چیف اور وزیر دفاع مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالفتاح السیسی نے ہی مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹا تھا اور عام تاثر یہی ہے کہ السیسی رواں برس ملک میں ہونے والے انتخابات باآسانی جیت جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔