ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست

نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی


ویب ڈیسک November 06, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو 13 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ کردیا۔

ایڈیلیڈ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، جنوبی افریقا کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہوسکا اور پروٹیز کو 13 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں