ٹی20 ورلڈکپ میزبان کے ٹرافی نہ جیتنے کی روایت برقرار رہی

اس بار آسٹریلیا تو سیمی فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکا


Sports Desk November 06, 2022
اس بار آسٹریلیا تو سیمی فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکا۔ فوٹو: آئی سی سی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان کے ٹرافی نہ جیتنے کی روایت برقرار رہی۔

آئی سی سی مینز ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں میزبان کے ٹرافی نہ جیتنے کی روایت برقرار رہی،اس بار آسٹریلیا تو سیمی فائنل میں بھی جگہ نہ بنا سکا اور گزشتہ برس کی جیتی ہوئی ٹرافی گنوا بیٹھا، اس سے قبل 2021 میں بھارتی ٹیم بھی یو اے ای میں بطور میزبان سپر 12مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔

2016 میں بلو شرٹس بطور میزبان سیمی فائنل تک محدود رہے تھے، 2014 کا میزبان بنگلادیش سپر10 تک جاسکاتھا، 2012 میں سری لنکن ٹیم ہوم گراؤنڈ پر فائنل ہارگئی تھی، ویسٹ انڈیز بطور میزبان 2010 میں سپر 8 تک پہنچ پایا تھا۔

انگلینڈ نے بھی بطور میزبان 2009 جبکہ جنوبی افریقہ نے 2007 میں اولین ورلڈ کپ کی میزبانی کرتے ہوئے سپر8 تک سفر طے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں