ٹی20 ورلڈکپ شکیب الحسن کا آؤٹ متنازع بن گیا

ٹوئٹر صارفین نے امپائر کا فیصلہ غیر جانبدارانہ قرار دیا


ویب ڈیسک November 06, 2022
ٹوئٹر صارفین نے امپائر کا فیصلہ غیر جانبدارانہ قرار دیا (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کا آؤٹ متنازع بن گیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کے کپتان شکیب الحسن کو شاداب خان نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا تو امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

اس موقع پر شکیب الحسن نے ری ویو لیا تاہم تھرڈ امپائر نے بھی انہیں آؤٹ قرار دیا جبکہ سماجی رابطے کی سائٹ پر شائقین کا کہنا ہے کہ امپائرز نے غیر جانبدارانہ فیصلہ دیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ دو متنازع نوبالز، امپائر ایک، ٹیمیں پاکستان اور بنگلہ دیش

قبل ازیں بھارت کے خلاف میچ میں بھی کپتان شکیب الحسن بارش سے متاثرہ میچ میں امپائرز کے فیصلے پر شدید تنقید کی تھی۔

دوسری جانب دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ جاری ہے، فتح سمیٹنے والی ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کر جائے گی جبکہ شکست ایونٹ سے باہر کردے گی۔



https://twitter.com/kritiitweets/status/1589120890478166019

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |