آسٹریلیا میں سری لنکن کرکٹر زیادتی کے الزام میں گرفتار بورڈ کی تصدیق
کھلاڑی قصور وار قرار پایا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، لنکن بورڈ
ٹی20 ورلڈکپ کے لیے آسٹریلیا میں موجود سری لنکن ٹیم کے بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن بورڈ نے بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جبکہ آئی سی سی نے آگاہ کیا ہے کہ گوناتھیلاکا جنسی حملے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں، ان پر سڈنی میں ایک خاتون نے جنسی حملے کا الزام عائد کیا ہے۔
لنکن بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو 7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، تحقیقات کے بعد کھلاڑی قصور وار قرار پایا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خاتون نے دنوشکا گوناتھیلاکا پر 4 مرتبہ جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے، زیادتی کا واقعہ ایک رہائشگاہ پر گزشتہ ہفتے پیش آیا۔
واضح رہے کہ دنوشکا گوناتھیلاکا انجری کا شکار ہوکر ٹی20 ورلڈکپ 2022 باہر ہوگئے تھے تاہم منجمنٹ نے انہیں اسکواڈ کے ہمراہ رکھا تھا۔