کراچی میں رواں سال کی 12 ویں بینک ڈکیتی ملزمان 51 لاکھ لوٹ کر فرار

7 ڈاکو قومی بچت بینک سے چند منٹوں میں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس


ویب ڈیسک March 27, 2014
ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے، پولیس۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز/فائل

شہر میں دن دہاڑے بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ڈاکو آج بھی ایک بینک سے چند منٹوں میں 51 لاکھ 59 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایچ او بہادر آباد زاہد حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں 7 ملزمان قومی بچت بینک میں داخل ہوئے، انھوں نے بینک کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنایا اور صرف 3 منٹ میں بینک سے 51 لاکھ 59 ہزار روپے لوٹ کر با آسانی فرار ہو گئے، 4 ڈاکوؤں نے شلوار قمیض جب کہ 3 نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی، ڈاکو سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اپنے ساتھ لے گئے. پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک عملے کے تعاون سے ملزمان کے تصویری خاکے جاری کئے جائیں گے۔

پولیس اعدادو شمار کے مطابق یہ رواں برس کی بارہویں بینک ڈکیتی ہے۔ اس سے قبل ڈاکو ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے نزدیک واقع ایک نجی بینک سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |