کراچی میں پیر سے الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان
پیر سے ہم شہر میں ان بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جا رہے ہیں، شرجیل میمن
سندھ حکومت نے پیپلزبس سروس کی کامیابی کے بعد شہر قائد میں جدید ترین الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔
سندھ کے وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔
انہوں نے لکھا کہ دنیا کی جدید ترین الیکٹرک بسز اب کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے، یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پیر سے ہم شہر میں ان بسوں کی ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جا رہے ہیں۔