ماہ اکتوبر میں گرمی کی شدت میں معمول سے زائد اضافہ ریکارڈ

2 سے 4 اکتوبر کے درمیان کراچی میں گرم ترین راتیں رہیں جب کہ درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک November 06, 2022
فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے اکتوبر کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا، 2 سے 4 اکتوبر کے درمیان کراچی میں گرم ترین راتیں رہیں جب کہ درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2022 میں گرمی معمول سے زیادہ رہی اور ملک میں 0.82 فیصد معمول سے زائد گرمی ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 2 اکتوبر کو بلوچستان سبی میں گرم تریں دن رہا اور درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، 20 اکتوبر کو ہنزہ میں سب سے سرد دن رہا اور درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، اسی طرح کالام میں 21 اکتوبر اور استور (گلگت بلتستان) میں 22 اکتوبر کی رات کو منفی ڈیڑھ ڈگری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 4 اکتوبر کو کراچی میں گرم ترین راتیں رہیں، درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، 12 اکتوبر ملک میں سب زیادہ بارش برسنے والا دن رہا جب کہ 12 اکتوبر کو اٹک پنجاب میں 111 ملی میٹر بارش ہوئی، اٹک پنجاب میں اکتوبر میں 118.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں