بھارتی آئٹم گرل راکھی ساونت انتخابی دنگل میں کیا کودیں ’’مشرقی خاتون‘‘ ہی بن گئیں
فلاحی کاموں اور معاشرے میں عورتوں کو ان کے حقوق اور مقام دلانے کے لئے فلم انڈسٹری بھی چھوڑ رہی ہیں، راکھی ساونت
بھارت میں ان دنوں انتخابی دنگل اپنے عروج پر ہے جس میں سیاست دانوں کے ساتھ فنکار بھی پنجہ آزمانے کے لئے بے تاب ہیں تو ایسے میں بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ راکھی ساونت نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ اور آئٹم گرل راکھی ساونت نے شمال مغربی ممبئی سے لوک سبھا کی نشست کے لئے آزاد امید وار کے طور انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اداکارہ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر گروداس کامت، شیوسینا کے رہنما گجنان کرتی کار، عام آدمی پارٹی کی رہنما مینک گاندھی اور ہدایت کار مہیش منجریکر کے خلاف انتخابات لڑیں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے بھی مغربی بنگال سے الیکشن لڑنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن چونکہ میرا تعلق ممبئی سے ہے اس لئے میں یہیں سے انتخابات لڑوں گی۔ اس موقع پر میں عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے ایک موقع دیں اور پھر دیکھیں میں کیا کرتی ہوں، راکھی کا کہنا تھا کہ وہ فلاحی کاموں اور معاشرے میں عورتوں کو ان کے حقوق اور مقام دلانے کے لئے فلم انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔