حافظ آباد میں رشتہ نہ دینے پر دلہن کو شادی سے ایک روز قبل اغوا کرلیا گیا

سعدیہ کی مہندی کی تقریب کے دوران اس کا چچازاد بھائی اپنے ساتھیوں سمیت گھرمیں گھس آیا اور اسے اغوا کرکے لے گیا

بھائی نے اپنے بیٹے کے لئے میری بیٹی کا رشتہ مانگا لیکن بھتیجے کا چال چلن درست نہ ہونے پر رشتہ نہیں دیا، والد سعدیہا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

پنڈی بھٹیاں میں رشتہ نہ دینے کی رنجش پر لڑکی کو شادی سے ایک روزقبل اغوا کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے پنڈی بھٹیاں کے قریبی گاؤں زخیرہ میں محنت کش نوازکی بیٹی سعدیہ کی مہندی کی تقریبات جاری تھیں کہ اسی دوران لڑکی کا چچازاد بھائی اپنے ساتھیوں سمیت گھرمیں گھس آیا اوررشتے داروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دلہن کو ہی اغوا کرکے لے گیا ۔


سعدیہ کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بھائی نے کئی مرتبہ میری بیٹی کا رشتہ مانگا لیکن بھتیجے کا چال چلن درست نہ ہونے کی وجہ سے میں نے ہر بار اسے انکار کر دیا اور جس کا بدلہ انہوں نے مجھ سے میری بیٹی کو اغوا کرکے لیا۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 
Load Next Story