ڈی ایس پی کے ہتک آمیز رویے پر اہلکار سراپا احتجاج

اب ڈی ایس پی کے رویے سے عاجز آچکے ہیں، احتجاج کرنے والے اہلکاروں کا بیان


ویب ڈیسک November 06, 2022
اسلام آباد پولیس

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے دوران ڈیوٹی اعلیٰ افسران کی جانب سے اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کے افسران نے ماتحت اہلکاروں اور جونیئر افسران کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرلیا، اہلکاروں کا صبر ٹوٹا انہوں نے اعلیٰ افسران کے خلاف صدائے احتجاج بلند کردی۔

اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی اسلام آباد نے سخت نوٹس لیا اور واقعے کی انکوائری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے کسی بھی افسر کے خلاف بلا امتیاز عہدہ اور مرتبہ غیر شائستہ زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے، اعلیٰ افسران کو الفاظ اور عمل میں رول ماڈل کے طور پر کام کرنا چاہیے، ایس ایس پی سیکیورٹی واقعہ کی میرٹ پر انکوائری عمل میں لائیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں وفاقی پولیس کے اہلکار اعلیٰ افسران کے ہتک آمیز رویے پر ناخوش اور احتجاج کرتے نظر آرہے تھے۔

احتجاج کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ کئی روز سے اپنے افسران کی خاطر ڈیوٹی دے رہے ہیں، ہر قسم کے موسم میں کھڑے رہے ہیں، گزشتہ رات بھی سرینہ ناکے پر ڈیوٹی پر موجود تھے۔

ویڈیو میں اہلکار نے کہا کہ کال آئی کے نفری کو اسٹینڈ بائی سے ہٹا لیں، تمام اہلکاروں کو بارش سے بچنے کا کہا تو ڈی ایس پی آگیا اور ڈی ایس پی صاحب نے انتہائی غلیظ گالیاں دینا شروع کر دی، اب ڈی ایس پی کے رویے سے عاجز آچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں