سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ڈبل سواری اور موبائل فون سروس کی بندش سے روک دیا
صوبائی حکومت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بلاجواز پابندی اور موبائل فون سروس معطل نہیں کرسکتی، سندھ ہائی کورٹ
سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس کی غیر ضروری بندش سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے متفرق درخواستوں پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے عوام کی پہلی ترجیح موٹر سائیکل کی سواری ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باعث ہنگامی حالات میں عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ موبائل فون سروس کی معطلی سے بھی عوام کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں کہا کہ صوبائی حکومت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بلاجواز پابندی اور موبائل فون سروس معطل نہیں کرسکتی۔ اگر متعلقہ حکام کو اس قسم کے اقدام ہی کرنا ہوں تو اس کی ٹھوس وجوہات ہونی چاہیئں۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت امن و امان کی مخدوش صورت حال یا مذہبی مواقعوں کو جواز بنا کر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگادیتی ہے اس کے علاوہ اس موقع پر موبائل فون سروس کی معطلی بھی معمول بن گیا ہے۔