ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد ہالینڈ کو شکست دیدی

145 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بے بی کرکٹ ہالینڈ نے جنوبی افریقا کو ناکوں چنے چبوادیئے تاہم کامیابی اس کے ہاتھ نہ آسکی


ویب ڈیسک March 27, 2014
میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرجنوبی افریقا کےعمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فوٹو:اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں جنوبی افریقا نے ہالینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری گراؤنڈ پر کھیلے گئےمیچ میں ہالینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو پروٹیز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ ہالینڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا گیا، اوپننگ بلے بازوں نے پروٹیز بولروں کی خوب پٹائی کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنائے، ایک موقع پر میچ جنوبی افریقا کے ہاتھوں سے جاتا ہوا دکھائی دیا لیکن عمران طاہر کی شاندار بولنگ کی بدولت میچ میں سنسنی پیدا ہوگئی، 80 کے مجموعہ پر ہالینڈ کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب اسٹیفن میبرگ 51 رنز بنا کر ڈومنی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد وکٹیں بھی گرتی گئیں اور ساتھ ہی ساتھ رنز بھی بنتے رہے،مائیکل سوارٹ 14، کپتان پیٹربورن 13 اور ٹوم کوپر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اوراس طرح پوری ٹیم 139 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی جانب سے ہاشم آملہ سب سے زیادہ 40، کپتان فاف ڈوپلیسی 24 اور اے بی ڈی ویلیئر 21 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ بولنگ کے شعبے میں عمران طاہر نے 4 اور ڈیل اسٹین نے 2 وکٹیں حاصل کیں، میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عمران طاہر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں