گلاب کے پھل میں پوشیدہ صحت کا خزانہ

روز ہپ طبی طور پر ثابت وٹامن سی کا خزانہ ہے اور امنیاتی نظام کو قوی بنانے میں اہم ثابت ہوا ہے

گلاب کے پھل میں کینو اور نارنجیوں سے سینکڑوں گنا زائد وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

گلاب کا پھول دنیا بھر میں مقبول ہے لیکن اس کا ایک اہم حصہ سب سے زیادہ نظرانداز کیا گیا ہے جسے گلاب کا پھل (روزہِپ) کہا جاتا ہے۔

دی ہربل کچن نامی کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر کیمی مِک برائڈ کہتی ہیں کہ گلاب مقبول پھول ہے تاہم اس کا پھل طبی فوائد سے بھرپور ہے جسے بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔ سب سے بڑھ کر ان میں نارنگی سے سینکڑوں گنا زائد وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ بالخصوص گلاب کے پھول کی چائے موسمِ سرما میں سردی سمیت کئی امراض سے بچاتی ہے۔

اب ماہرین نے گلاب کے پھول کو غیرمعمولی اہمیت دینا شروع کی ہے جو طبی تاریخ میں بھی اہمیت کا حامل ہے۔ سب سے بڑھ کر اس میں وٹامن سی کا خزانہ موجود ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کی تحقیق کے مطابق ایک چمچہ بھر پھل میں 11 ملی گرام وٹامن سی، موجود ہوتا ہے اور بالغ خواتین کو روزانہ 75 ملی گرام وٹامن سی درکار ہوتا ہے۔


اس کے علاوہ اس میں وٹامن اے، بی تھری، وٹامن ای اور قیمتی معدنیات اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ میگنیشیئم، تانبہ اور جست بھی اس کا جزو ہیں۔

اس میں موجود فلے وینوئڈز اندرونی سوزش (جلن) کو دور کرتے ہیں جس سے معدے اور آنتوں کی صحت اچھی رہتی ہے۔ اگرچہ اس کا ذائقہ کچھ کھٹا اور میٹھا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسےسلاد کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ بصورتِ دیگر اس کا سفوف بھی غذائی اشیا پر چھڑکا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پھل کا سفوف شہد میں ملاکر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

سب سے بڑھ کر گلاب کے پھل کی چائے دنیا بھر میں پی جاتی ہے جسے آپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
Load Next Story