سندھ بھر کے مختارکاروں کا آج سے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان

سب مختارکار بھی ہڑتال کریں گے، بورڈ آف ریونیو حیدرآباد کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا


Staff Reporter November 07, 2022
6 نکاتی فہرست میں پوسٹیں اپ گریڈ کرنے، آفیشل گاڑی اور مینٹیننس دینے کے مطالبات شامل (فوٹو فائل)

سندھ کے تمام مختار کاروں اور سب مختارکاروں نے آج سے مطالبات کی منظوری تک کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔

سندھ بھر کے تمام مختارکاروں اور سب مختارکاروں نے پیر سے اپنا کام بند کرنے کا اعلان کیا ہے، پورے سندھ کے مختارکار پیر کو بورڈ آف ریونیو کے دفتر حیدرآباد کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

ان کا مطالبہ ہے کہ مختارکاروں کی ترقیاں سینیارٹی رولز اور ھائی کورٹ فیصلے کے تحت کی جائیں، دیگر کی طرح مختارکاروں کو بھی فیلڈ اور یوٹیلٹی الاؤنس دیا جائے، مختار کاروں کو آفیشل گاڑی اور اس کی مینٹیننس دی جائے، اسسٹنٹ مختارکاروں کی پوسٹیں اپ گریڈ کرکے گریڈ 16 میں گزیٹیڈ اور مختارکاروں کی اپ گریڈ کرکے گریڈ17 میں کی جائیں، مختارکاروں کو ڈی ڈی او کے اختیارات کے ساتھ بجٹ ہیڈ کو الگ سے مختص کیا جائے۔

مختارکاروں کا کہنا ہے کہ مختارکار اینٹی انکروچمنٹ مہم میں بھی کام کرتے ہیں، پولیو کی مہم میں بھی مختارکار اپنا کردار ادا کرتے ہیں، ڈینگی ہو یا کوویڈ سب میں مختارکار اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔

مختارکاروں کے مطابق عدالتوں کے حوالے سے بھی مختار کاروں کا کردار نمایاں ہے، اس لیے ان کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جانے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔