براڈ شیٹ کیس دفتر خارجہ کی 42 کروڑ واپس ملنے کی تصدیق

لندن ہائی کمیشن اکائونٹ سے ادا شدہ 82 کروڑ نیب سے وصول نہ کیے جانے کا انکشاف


آن لائن November 07, 2022
لندن ہائی کمیشن اکاؤنٹ سے ادا شدہ 82 کروڑ نیب سے وصول نہ کیے جانے کا انکشاف۔ فوٹو : فائل

براڈ شیٹ کیس میں لندن ہائی کمیشن کے اکاؤنٹ سے ادا کیے جانے والے 82 کروڑ روپے سے زائد رقم نیب سے تاحال وصول نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

براڈ شیٹ کو جرمانے کی ادائیگی کی رقم پاکستان ہائی کمیشن لندن کے یو بی ایل اکاؤنٹ سے کی گئی تھی۔ دفتر خارجہ نے 42 کروڑ روپے واپس ملنے کی تصدیق کردی۔

آڈیٹرجنرل آفس کے مالی سال 2021.22 کے آڈٹ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کے یو بی ایل اکاؤنٹ سے برطانونی عدالت کے احکامات پر براڈ شیٹ نامی کمپنی کو 41 لاکھ 15 ہزار 382 پاؤنڈ ادا کیے گئے جن کی پاکستانی روپے میں مالیت 82 کروڑ 16 لاکھ 44 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

دستاویزات کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اپنے افسران بالا سے کسی قسم کا اجازت نامہ بھی حاصل نہیں کیا تھا اور محض نیب حکام کے کہنے پر یہ ادائیگی کی گئی تھی اور ابھی تک یہ رقم نیب نے پاکستان ہائی کمیشن لندن کو واپس نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں