کراچی میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

امتحانی مراکز کے اطراف غیر متعلقہ افراد کے اجتماع اور فوٹو اسٹیٹ مشینوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔


ویب ڈیسک March 27, 2014
کراچی میں 2 اپریل سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے لاکھوں طلبا امتحانات دیں گے فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے میٹر اور انٹ میڈیٹ کے امتحانات کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ مشینیں چلانے پر پابندی عائد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں آئندہ ماہ شروع ہونے والے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے موقع پر نقل کے خاتمے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، اس کے تحت امتحانی مراکز کے اطراف 100 میٹر تک 4 سے زائد غیر متعلقہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، اس کے علاوہ امتحانی مراکز کے قریب فوٹو اسٹیٹ مشینوں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ اس موقع پرکسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت نے پولیس اوررینجرز کو بھی خصوصی احکامات جاری کئے ہیں اوراگر کوئی بھی ان امتحانات کے دوران گڑ بڑ کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کی جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں 2 اپریل سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے لاکھوں طلبا امتحانات دیں گے اور رواں برس بھی صوبائی حکومت نے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے غیر معمولی اقدامات کا دعویٰ کیا ہے۔
[poll id="211"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں