توہین عدالت کیس سپریم کورٹ کا عمران خان کو تفصیلی جواب کیلئے مزید ایک ہفتہ کا وقت

جمعرات کو تکلیف دہ مسئلہ ہوا، مزید وقت دینے کی استدعا درست لگی ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک November 07, 2022
جمعرات کو تکلیف دہ مسئلہ ہوا، مزید وقت دینے کی استدعا درست لگی ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے عمران خان کو توہین عدالت کیس میں تفصیلی جواب کیلئے مزید ایک ہفتہ کا وقت دیدیا۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی حکومتی درخواست پر سماعت ہوئی تو ان کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور التواء کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ عمران خان کی توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست

وکیل نے بتایا کہ عمران خان کیساتھ مختصر ملاقات ہوئی ہے، حالات کی وجہ سے مزید وقت دیا جائے، تاہم عمران خان کا جواب تیار ہے،عدالت کہے تو جمع کروا سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس ہونا چاہیے مگر بہت تحمل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ

چیف جسٹس نے کہا کہ جمعرات کو تکلیف دہ مسئلہ ہوا، مزید وقت دینے کی استدعا درست لگی ہے، آپ کو مزید وقت درکار ہے تو عدالت دے سکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے عمران خان کو تفصیلی جواب کیلئے ایک ہفتہ کا وقت دیدیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں