سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور
نیب کی جانب سے عثمان بزدار پر رشوت لے کر مختلف کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے
احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔
ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نمبر 2 کے جج نسیم احمد ورک نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی 22 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت نے نیب کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی گرفتاری سے روکتے ہوئے عثمان بزدار کو نیب کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کیخلاف رشوت لے کر مختلف کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے جس پر نیب نے عثمان بزدار کیخلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کا سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ کچھ دن قبل قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔