عمران خان حملہ کیس میں ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات کا بھائی گرفتار

وزیرآباد سی ٹی ڈی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا

(فائل فوٹو)

وزیرآباد سی ٹی ڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایک اور مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ملوث ایک اور مبینہ ملزم کو وزیرآباد سے سی ٹی ڈی نے موبائل مارکیٹ سے حراست میں لیا ہے۔

احسن نامی ملزم کا تعلق بھی وزیرآباد کے قصبہ سوہدرہ سے ہے ملزم کو حراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے منظرِ عام پر آگئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے جرم میں مزید دو ملزمان گرفتار

اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزم احسن ن لیگ کے سیکرٹری اطلاعات میاں نذیر کا حقیقی بھائی ہے، مرکزی ملزم نوید سمیت ابھی تک پانچ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جاری ہے۔

 

 
Load Next Story