سی سی پی او لاہور نے وفاق کی جانب سے معطلی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

2 وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا، عدالت نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، درخواست

درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومتوں سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے (فوٹو فائل)

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر نے وفاقی حکومت کی جانب سے معطلی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کو معطل کر دیا


سی سی پی او کی جانب سے عدالت میں دی گئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومتوں سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاق نے آئین اور قانون کے برعکس معطل کیا ہے۔اس سے قبل بھی وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹسسز بھیجیے گئے۔ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت وفاق کے پاس اختیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا سی سی پی او لاہور کی خدمات وفاق کو واپس دینے سے انکار

درخواست میں سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ 2 وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پاداش میں معطل کیا گیا جب کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی جاری نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کی جانب سے معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔
Load Next Story