پیپلزپارٹی کے دور میں سول ایوی ایشن میں بھرتی 30 فیصد ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں

400 سے زائد ملازمین کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف گروپ ایک سے 4 میں تقرری کے بعد ہوا۔


ویب ڈیسک March 27, 2014
جعلی ڈگریوں کے انکشاف کے باوجود سول ایوی ایشن انتظامیہ ان ملازمین کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی سے گریزکررہی ہے۔ فوٹو؛فائل

پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سول ایوی ایشن میں کنٹریکٹ پر بھرتی کے بعد مستقل ہونے والے 30 فیصد ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جعلی ڈگریوں والے 400 ملازمین کی ڈگریاں کراچی سمیت اندرون سندھ کی مختلف جامعات کی ہیں اور ان کنٹریکٹ ملازمین کو پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں ایک وفاقی وزیر کے دباؤ پر پے گروپ ون میں مستقل کیا گیا تھا جب کہ ان ملازمین کی جعلی ڈگریوں کا انکشاف گروپ ایک سے 4 میں تقرری کے بعد ہوا۔

دوسری جانب 400 سے زائد ملازمین کی جعلی ڈگریوں کے انکشاف کے باوجود سول ایوی ایشن انتظامیہ ان ملازمین کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی سے گریزکررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں